ایوان بالا نے 5 بلوں پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 یوم کی توسیع کی منظوری دیدی

جمعہ 20 جون 2025 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایوان بالا نے 5 بلوں پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں 60 یوم کی توسیع کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے دستور ترمیمی بل 2024ء (آرٹیکل 51 میں ترمیمی)، دستور ترمیمی بل 2024ء (آرٹیکل 140 الف) کی تبدیلی اور آرٹیکل 160 میں ترمیم، دستور ترمیمی بل 2024ء (آرٹیکل 1، 51، 59،106، 154، 175 الف، 198 اور 218) میں ترمیم، دستور ترمیمی بل 2024ء (آرٹیکل 62 میں ترمیم)، عائلی عدالتیں ترمیمی بل 2024ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں 60 ایام کی توسیع کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔