ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کا متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

جمعہ 20 جون 2025 12:25

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ صدر ڈسکہ کے ایس ایچ او جہانزیب خان کو سٹی سرکل میں ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ تعینات کر دیا،انسپکٹر اکرم شہباز کو ایس ایچ او سمبڑیال تعینات ،سمبڑیال سے ارشاد احمد کو ایس ایچ او صدر سیالکوٹ تعینات ،انسپکٹر احسان الہی کو ایس ایچ او تھانہ ہیڈمرالہ تعینات ،سب انسپکٹر عامر کو ایس ایچ او سٹی ڈسکہ ،سب انسپکٹر شہباز اشرف کو ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں جبکہ انسپکٹر مدثر یعقوب کو ایس ایچ او تھانہ کینٹ تعینات کرتے ہوئے سب انسپکٹر محمد شہباز کو ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ تعینات کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :