بھکر تھانہ پولیس منکیرہ نے موٹر سائیکل چوری کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

جمعہ 20 جون 2025 12:34

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) بھکر تھانہ منکیرہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کا مرکزی ملزم گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمدکر لیے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او منکیرہ ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ منکیرہ ملک محمد بخش سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے موٹر سائیکل چوری کا مرکزی ملزم عمران ولد شمشاد علی قوم تیلی اندرون قلعہ منکیرہ کو گرفتار لیا۔ دوران انٹروگیشن ملزم نے چوری کی واردات کرنا تسلیم کی ،ملزم کے انکشاف پر 03 عدد چوری شدہ موٹرسائیکل مالیتی تین لاکھ روپے برآمد کرلیئے۔موٹر سائیکل چوری کے سرغنہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :