ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ کا بھکرسے علووالی تک پٹڑی کا معائنہ

جمعہ 20 جون 2025 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ موٹر ٹرالی کے ذریعےبھکرسے علووالی تک ریل پٹڑی اور سٹیشن کا معائنہ کی۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلویز کے مطابق انسپیکشن کے دوران انہوں نے راستے میں انے والے تمام گینگوں کو چیک کیا، ریلوے ٹریک کو چیک کیا ' پھاٹک چیک سٹیشن پر مسافروں کے لیے پینے کا پانی لائٹنگ اور سٹیشن کی آمدن اخراجات کا جائزہ لیا جبکہ سٹیشن ماسٹر اور اسٹیشن کے عملے سے سوالات کئے اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ کا کہنا تھا کہ موٹر ٹرالی پہ انسپیکشن کرنے سے نہ صرف ایندھن کی بچت ہوگی اور انسپیکشن بھی صحیح طریقے سے کی جا سکے گی آنے والے دنوں میں ملتان ڈویژن کی جتنے بھی سیکشن ہیں ان پر بھی موٹر ٹرالی کے ذریعے انسپیکشن کی جائے گی تمام افسران اور سٹاف کو کہا ہے کہ اپنے سیکشن میں جو کام ہے اس کو احسن طریقے سے نبھائیں کام نہ کرنے والے ملازمین سے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ اچھے کام کرنے والوں کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گای ڈی ایس ریلوے نے کہا ہے کہ اتنی تپتی دھوپ میں گینگ مین کام کر سکتا ہے تو ہم کیوں کام نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :