ڈیرہ مراد جمالی ،کمشنر نصیراباد سے ایکسیئن واپڈا کیسکو کی ملاقات سرکاری دفاتروں سے بجلی کے بلز ریکوری کرانے کی کمشنر کی یقین دیہانی

جمعہ 20 جون 2025 14:00

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) کمشنر نصیر آباد ڈویژن معین الرحمان خان سے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن ڈویژن کیسکو نصیر آباد محمد وریام منجھو اور سب ڈویژنل آفیسر کیسکو ڈیرہ مراد جمالی محمد قاسم کھوسہ نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی ہم آہنگی اور سرکاری سطح پر ریکوری کے معاملات کیسکو کی جانب سے سرکاری اداروں پر واجب الادا واجبات اور ان کی بروقت ریکوری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیسکو افسران نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ مختلف سرکاری محکمے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ریکوری کا عمل متاثر ہو رہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری واجبات کی جلد از جلد وصولی سے نہ صرف کیسکو کی مالی پوزیشن بہتر ہوگی بلکہ بجلی کی فراہمی کا نظام بھی مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

کمشنر معین الرحمان خان نے کیسکو افسران کی بات غور سے سنی اور ریکوری کے عمل میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ سرکاری اداروں سے اس حوالے سے رابطہ کرکے ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

کمشنر نصیر آباد معین الرحمن خان نے کہا کہ بجلی کا نظام مستحکم رکھنے کے لیے تمام اداروں کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ملاقات کے دوران ایکسئین ذوالفقار علی منجھو۔لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس) نادر علی شیخ سمیت دیگر کیسکو افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :