استور ،ایس پی کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 20 جون 2025 14:00

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ایس پی استور وزیر نیک عالم کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ھوا۔اجلاس میں سرکل کے ایس ڈی پی اوز ، تھانہ جات کے ایس ایچ او ، انچارج ٹریفک برانچ ، انچارج ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور پولیس چوکیاں کے انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او استور نے کہا کہ استور ایک پرامن علاقہ ہے استور کی امن کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

محرم الحرام کیلئے پہلے سے طے شدہ ضابطہ اخلاق واضع ہے جس پر عملدرآمد کو ھر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ڈی پی او استور نے پولیس آفیسران سے کہا کہ پولیس اور عوام کے مابین موثر رابطہ اور تعاون کو فروغ دیا دیتے ھوۓ پولیس لیزان کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے ان کی خدمات سےاستفادہ کیا جائے۔محرم الحرام میں داخلی و خارجی اور چیک پوسٹس پرسخت نگرانی کی جائے بغیر شناخت کے ضلع میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔تمام ہوٹلوں میں ہوٹل آئی کے ذریعے نگرانی کی جائے۔امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوس کے راستوں پر مناسب سیکورٹی کے اقدامات کے گئے ھیں۔ایس پی استور نے پولیس آفیسران پر زور دیا کہ وہ امن و امان کے قیام کیلئے دن رات کام کریں۔\378