پاکستان سنی تحریک تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام درس قرآن(کل) ہوگا

جمعہ 20 جون 2025 14:50

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سمبڑیال میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام درس قرآنکل(21 جون کو) ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سنی تحریک تحصیل سمبڑیال کے زیر اہتمام درس قرآن بسلسلہ شہادت حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان غنی سالانہ درس قرآن 21 جون ہفتہ کو مغرب کی نماز کے بعد جامعہ مسجد گلزار مدینہ سمبڑیال میں ہوگا اور علامہ غلام بشیر نقشبندی خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ باولی شریف حضرت علامہ پیر غلام بشیر نقشبندی درس قرآن دیں گے اور درس قرآن کی صدارت پیر علامہ سجاد حسین شاہ بخاری کریں گے۔