ٹریفک حادثہ میں نوجوان جاں بحق اور، ایک شدید زخمی

جمعہ 20 جون 2025 15:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں شاہین چوک، جھمرہ بائی پاس اور جھمرہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان صابر جاں بحق اور ظفر شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ معلومات کے مطابق دو افراد گدھا گاڑی پر جا رہے تھے پیچھے سے ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔حادثہ میں 19 سالہ صابر ولد رحمت علی سکنہ چک 187 ر۔ب موقع پر جاں بحق جبکہ 34 سالہ ظفر ولد ارشاد سکنہ چک 187 ر۔ب شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا۔