پشاور ، بیٹے نے چھری کے وار کرکے باپ کوقتل کردیا

جمعہ 20 جون 2025 15:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پشاور کے علاقہ تہکال میں بیٹے نے چھری کے وار کرکے باپ کوقتل کردیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ تہکال کے علاقہ چاند ماڑی سبحان آباد میں پیش آیا جہاں ملزم فیض الرحمن نے چھری کے وار کرکےباپ رستم خان کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

مقتول رستم خان نے گزشتہ روز اپنی بیوی کو ڈنڈے سے مارا جس سے اس کا سر زخمی ہوا تھا بیٹے کو اس بات کارنج تھا جس پر طیش میں آکر باپ پر چھری کے وار کئے ۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :