حسن ابدال ،شادی کے موقع پر ڈانس،ھوائی فائرنگ اور ناچ گانا کرانے پر دولہا سمیت اکتیس افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 جون 2025 17:17

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) شادی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ کرنے، ساؤنڈ سسٹم لگا کر ناچ گانے کی محفل سجانے اور عوام و الناس کے سکون میں خلل ڈالنے والے دولہا کے والد سمیت درجنوں ملزمان گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم پتھر گڑھ کے قریب گشت کناں تھی کہ دیہہ پتھر گڑھ سے ہوائی فائرنگ اور با آواز بلند ناچ گانے کی آواز آرہی تھی ۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہوئی کہ محمد ریاض ولد کالا خان ساکن پتھر گڑھ کے بیٹے عمار خان کی شادی ہے اور ناچ گانے کی محفل سجائی ہوئی ہے جس پر پولیس ٹیم نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر فوری موقع پر ریڈ کیا تو دو اشخاص اسلحہ آتشیں پسٹل سے اور پیٹر 12 بور سے ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جبکہ 4 عورتیں بذریعہ ساؤنڈ سسٹم ڈانس میں مصروف تھیں اور چند اشخاص ویل کرنے میں مصروف تھے جنکو پولیس ٹیم نے مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے قابو کر لیا جنہوں نے اپنے نام عابد سہیل ولد لال خان سکنہ پتھر گڑھ جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور 3 روند اور فریاد خان ولد الطاف الہی سکنہ پتھر گڑھ کے قبضہ سے رپیٹر 12 بور اور 5 روند برآمد ہوئے جبکہ محفل میں موجود دیگر اشخاص کو قابو کر کے موقع پر موجود رقم (ویلیں) 387000 روپے، 32 عدد موبائل فونز، گاڑیاں اور ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لیکر ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔

\378