خیبرپختونخوا کابینہ نےایم ٹی آئی اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کوعہدوں سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی،محکمہ صحت خیبرپختونخوا حکام

جمعہ 20 جون 2025 17:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) خیبرپختونخوا کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی)اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کو باہمی تنازع اور غیر مناسب رویے کے باعث عہدوں سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبرپختونخوا حکام کے مطابق فیصلہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے سماعت کے دوران پیش آنے والی تلخ کلامی اور نازیبا زبان کے استعمال پر دونوں ممبران کے خلاف کارروائی کی تجویز دی تھی۔

متاثرہ ممبران طارق منصور اور عبدالغفور قریشی کے درمیان ایک کیس کی سماعت کے دوران جھگڑا ہوا، جس کے بعد طارق منصور نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری صحت کو بھیج دیاجو باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔کابینہ نے دونوں ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ آگاہی بھی جاری کر دی ہے، جبکہ محکمہ صحت نے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :