چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے

جمعہ 20 جون 2025 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت کا تاثر غلط ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اضافی اسٹاک کی موجودگی قیمتوں میں توازن قائم رکھنے میں مدد دے گی۔

(جاری ہے)

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق گزشتہ سیزن میں چینی کے وافر ذخائر کے باعث اس کی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔ وزارت نے عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی دستیابی سے متعلق خدشات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔وزارت غذائی تحفظ نے واضح کیا ہے کہ زرعی اجناس کی خرید و فروخت مالی سال کے مطابق نہیں بلکہ سیزن کے مطابق ہوتی ہے۔ میڈیا میں زرعی منڈی کے حوالے سے بعض رپورٹس کو وزارت نے غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔وزارت نے یہ بھی واضح کیا کہ چینی کی برآمد پر ماضی میں کسی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔ حالیہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :