پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت اختیار کرنا بلاشبہ عظیم کارنامہ ہے،توقیر حیدر کاظمی

جمعہ 20 جون 2025 19:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) توقیر حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں شمولیت اختیار کرنا بلاشبہ عظیم کارنامہ ہے،مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کا عز م ہے،وفاقی پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس امتحان کے تمام مراحل بہت آزمائشی تھے،امید، مثبت سوچ، آگے بڑھنے کی لگن نے کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس میں شمولیت اختیار کرنے والے آفیسر توقیر حیدر کاظمی نے عزیز و اقارب کے تہنتی پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس سروس سے پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروسز تک کا سفر نہایت کٹھن تھا، یہ کامیابی اپنے بزرگوں و اہل علاقہ کی دعائوں کا ثمر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سید توقیر حیدر کاظمی ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے عہدے پر تعینا ت اور ادب و ثقافت کے میدان میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف محکموں میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے رہے ہیں۔ توقیر حیدر ڈی جی پی ایچ اے اور ایڈیشنل ڈی سی لاہورکے منصب پر فائز رہے،مختلف محکموں میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض سرانجا م دیئے، انٹی کریشن،ٹورازم،اطلاعات وثقافت کے علاوہ دیگر محکموں میں بھی خدمات نبھائیں۔