گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد کی ملاقات

جمعہ 20 جون 2025 21:47

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کو جی ایم نارتھ واٹر مینجمنٹ واپڈا انجنیئر مجاہد تنویر احمد نے گورنر ہاؤس پشاورمیں ملاقات کی۔ملاقات میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال ڈی آئی خان منصوبہ کی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا کو جی ایم واپڈا نارتھ واٹرمنیجمنٹ نے منصوبہ کے ڈیزائن اور پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔گورنرنے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال صوبہ کی ترقی کا اہم ترین منصوبہ ہے، منصوبہ کے جلد افتتاح کو یقینی بنانے کے لیئے تیزی سے کام مکمل کیا جائے اور گذشتہ سیلاب کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہر اور زمینداروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جائے۔