پنجاب یونیورسٹی ،12سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

جمعہ 20 جون 2025 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے12سکالرز کو کیمسٹری کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی نے محمدسلمان ولد محمد اسلم کوکامرس،عائشہ پرویزدخترپرویزمحبوب ملک کوپبلک ہیلتھ،انعام الرحمان ولد حافظ محمداسماعیل کو فارمیسی (فارماکولوجی)،صغیر احمد ولد طالب حسین کوکیمسٹری،فرح نازدختر ریاض احمدکومالیکیولربیالوجی،ماریہ قبطیہ دخترمحمدیوسف کوکامرس،عاصم محمود خان ولد محمد فاضل خان کوانفارمیشن مینجمنٹ،بشری بانودخترمحمد ایوب کواردو،عائشہ جاوید دخترجاوید اخترکو کیمسٹری،شمریزاقبال ولد اللہ دتہ کو جینڈرسٹڈیز،حافظ زاہد محمود ولد محمد بشیرکو عربی اور مومل اکرم د خترمحمد اکرم کو کیمسٹری کے مضمون میں پی ایچ ڈی مقالہ جات کی منظوری کے بعد ڈگریاں جاری کر دیں۔