اوکاڑہ، شادی شدہ خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

جمعہ 20 جون 2025 22:31

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں شادی شدہ خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار.

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ ستگھرہ کیگاوں27 ٹو آر میں ملزم علی ولد شوکت ایک محنت کش عبدالجبار کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہو گیا اور اسلحہ کے زور پر عبدالجبار کی بیوی(س) کو مبینہ طور پر زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اسلحہ لہراتاہوا فرار ہوگیا پولیس نے خاوند کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا. اور ملزم کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کر دی ہے۔