نیو ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 04:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)نیو ٹاؤن پولیس کی ایک کارروائی کے دوران چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہار ی مجرم کو گرفتار کر لیا، اشتہار ی مجرم سال 2024 سے نیو ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا، پولیس نے ہیومین انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

متعلقہ عنوان :