مسجد الحرام کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں ولادت

ہفتہ 21 جون 2025 09:10

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے بیرونی صحن میں انڈونیشی خاتون کے ہاں ولادت ہوئی ہے، ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام میں موجود ہلال الاحمر کے ہنگامی یونٹ کو اطلاع ملی کہ ایک انڈونیشی حجن کو شدید تکلیف میں ہیں جنہیں پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔صورتحال کو دیکھتے ہوئے طبی یونٹ نے اسی مقام پر ولادت کے انتظامات مکمل کیے۔اسی دوران لیڈی ڈاکٹر بھی وہاں پہنچ گئیں جنہوں نے بچے کی ولادت میں مدد کی۔ ولادت کے بعد ہلال الاحمر کی ایمبولینس کے ذریعے ماں اور بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا تاکہ تفصیلی طبی معائنہ مکمل کیا جاسکے۔