امریکاکی ایران کے 8 اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک شخص پر پابندیاں عائد

ہفتہ 21 جون 2025 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) امریکا نے ایران کے 8 اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک شخص پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری کی ہیں جس میں آٹھ اداروں، ایک بحری جہاز اور ایک فرد کو ایران کی دفاعی صنعت کو حساس سازوسامان فراہم کرنے میں مبینہ کردار کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔