Live Updates

یورپی طاقتیں اسرائیل جنگ پر ایران کو سفارتی حل پیش کریں گی، میکرون

یورپی طاقتیں تنازعے کے خاتمے کے لیے ایران کو سفارتی حل کی پیشکش کریں گی،گفتگو

ہفتہ 21 جون 2025 13:43

یورپی طاقتیں اسرائیل جنگ پر ایران کو سفارتی حل پیش کریں گی، میکرون
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں ایران کو اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازع کے خاتمے کیلئے ایک جامع سفارتی حل کی پیشکش کریں گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے کہا کہ فرانس اور دیگر یورپی طاقتیں اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعے کے خاتمے کے لیے ایران کو سفارتی حل کی پیشکش کریں گی۔

میکرون نے دارالحکومت پیرس کے باہر لی بورجے میں جاری ایئر شو کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ فرانس اور اس کے اتحادی جرمنی اور برطانیہ سفارتی حل میز پر رکھ رہے ہیں۔میکروں نے ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے بند کرے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات