Live Updates

ایران کی عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ کیخلاف شکایت درج

ہفتہ 21 جون 2025 19:47

ایران کی عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ کیخلاف شکایت درج
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کو ایرانی جوہری تنصیبات کے تحفظ میں ناکامی پر عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروادی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بذریعہ خط عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف یو این سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو درخواست جمع کروادی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے رافیل گروسی کے رویے کی مذمت کی اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر اسرائیل کی مذمت نہ کرنے کو ناکامی قرار دیا ہے۔ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکنے میں ناکامامی پر جمعرات کو رافیل گروسی کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے باعث جوہری تحفظ اور سلامتی میں شدید کمی آئی ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات