Live Updates

نیتن یاہو کی حکومت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ترک صدر

اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،خطاب

ہفتہ 21 جون 2025 19:11

نیتن یاہو کی حکومت خطے میں امن کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ترک صدر
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل مسلسل خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ترک شہر استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے یمن، لیبیا، شام پر جارحیت کے بعد ایران پر حملہ کردیا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے کردار ادا کرے۔ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے، اسرائیل نے نسل کشی کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے، اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا۔انہوں نے کہ اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات