پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، مریم نوازکا عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 21 جون 2025 14:19

پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، مریم نوازکا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، خوشی ہو یا غم موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے،موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت کا پیغام سرحدوں کے پار پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز موسیقی کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے، پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی، وزارتِ اطلاعات و ثقافت، الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جا رہی ہے ۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :