Live Updates

اپردیر،سیلاب کے باعث تباہی، 3 رابطہ پل ٹوٹ گئے، بچہ پانی میں بہہ گیا

ہفتہ 21 جون 2025 14:19

اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ضلع اپر دیر میں موسلادھار برسات کے باعث سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحتی مقام کمراٹ کے مرکزی پل سمیت 3 رابطہ پل سیلابی پانی کی نذر ہو گئے، جب کہ 4 مکانات اور ایک پاور ہاس کو بھی نقصان پہنچا ۔سیلابی ریلے میں ایک بچے کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ اپردیر اور گردونواح میں رات گئے ہونے والی تیز بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

ریلوں سے سیاحتی مقام کمراٹ اور جہاز بانڈہ میں 3 رابطہ پل بہہ گئے، کمراٹ کا پل بہہ جانے سے اطراف میں سیرو تفریحی کے لیے جانے والے سیاح بھی پھنس گئے ہیں جب کہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا ۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 20 سے 23 جون تک پری مون سون سیزن کے لیے الرٹ جاری کیا ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہوئی ہیں ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :