Live Updates

امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیمی بروس

ہفتہ 21 جون 2025 16:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ٹیمی بروس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث ہماری اولین ترجیح امریکی شہریوں کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں ، مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے شہریوں کی مکمل مانیٹرنگ کررہتے ہیں، اوورسیز امریکی متعلقہ ملک میں امریکی سفارت خانوں سے ساتھ رابطے میں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا ایران اسرائیل کشیدگی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے متعلق دو ہفتوں میں فیصلہ کرلیں گے
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات