سنگاپورچین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے، وزیر اعظم سنگاپور

ہفتہ 21 جون 2025 17:07

سنگا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ 22 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا  پہلا دورہ چین ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق  اپنے دورے سے قبل لارنس وانگ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئےخصوصی انٹرویو  میں  کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کے کئی مرتبہ دورے کیے اور چین کی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تبدیلی اور کامیابیاں معاشی معجزہ ہیں اور وہ سنگاپور اور چین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا کے سامنے ہمیں کثیرالجہتی کو ترک نہیں کرنا چاہئے بلکہ دنیا کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے اس نظام کی اصلاح ، بہتری اور اپ گریڈیشن کرنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :