اوکاڑہ ،شادی شدہ خاتون سے 2افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ،ملزمان گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 17:26

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اوکاڑہ شادی شدہ خاتون سے 2افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود 27 والا روڈ اللہ داد کالونی میں ایک شادی شدہ خاتون(ع)سے 2 افراد پر اجتماعی جنسی زیادتی کا الزام پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے ملزمان حمزہ اور ولید گرفتار کرلیا ہی.

ایف. آئی. آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم حمزہ کی بیوی ثمن متاثرہ خاتون کو انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے کے بہانے اپنیساتھ ایک رہائشی مکان میں لے گئی جہاں ملزمان نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ایف آئی آر میں مزید انکشافات بھی کئے گئے ہیں. متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1547/25درج کر کے تفتیش ایس ایس او آئی یو کے سپرد کر دیا گیا ہے مقدمہ میں لگائے گئے الزامات کے اصل حقائق بعد از تفتیش سامنے آئینگے۔