خواجہ سلمان رفیق کی علامہ ساجد نقوی سے سگالی ملاقات

ہفتہ 21 جون 2025 22:52

خواجہ سلمان رفیق کی علامہ ساجد نقوی سے سگالی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے علامہ ساجد نقوی سے خیر سگالی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے حفاظتی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔