وزیراعلی مریم نواز5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ،مریم اورنگزیب وعظمی بخاری ہمراہ

جمعہ 15 اگست 2025 17:02

وزیراعلی مریم نواز5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ،مریم اورنگزیب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازجمعہ کے روز5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرصوبے کے اعلی حکام نے وزیراعلی اوروفد کو رخصت کیا۔وزیر اعلی کے ہمراہ وفد میں سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت صوبائی وزراء عظمی زاہد بخاری، ملک صہیب بھرتھ، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق اور اعلی سرکاری افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایوان وزیراعلی کے مطابق مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پنجاب کی پہلی وزیراعلی بن گئی ہیں،ان کا یہ پانچ روزہ دورہ 15 سے 20 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی ،جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی جائے گی۔ تجارتی حلقوں میں اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم قراردیا جا رہا ہے۔