خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے۔وزیر اعلی

ہفتہ 21 جون 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے موسیقی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاکہ خوشی ہو یا غم، جدائی ہو یا وصال، موسیقی ہر کیفیت کو بیان کرنے پر قادر ہے۔پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی۔

(جاری ہے)

وزارتِ اطلاعات و ثقافت الحمرا آرٹس کونسل کے تحت نوجوان فنکاروں کی تربیت اورمعاونت کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فن اور موسیقی کیلئے آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے نادار فنکاروں کی مالی معاونت جاری ہے-موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور امن کے پیغام کو سرحدوں کے پار پہنچا تی ہے۔