صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کا جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار

ہفتہ 21 جون 2025 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھتیران نے سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس جمال خان مندوخیل کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماں کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے، ان کا بچھڑ جانا ناقابلِ بیان دکھ اور صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ جسٹس جمال خان مندوخیل اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

متعلقہ عنوان :