گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے،سعودی ٹریفک پولیس

اتوار 22 جون 2025 09:00

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے۔ عاجل نیوز کے مطابق سعودی ٹریفک پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے کہا گیا کہ گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے پر 100 سے 150 ریال تک چالان مقرر ہے جو ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی کو پارک کرنے کے بعد حفاظتی مقاصد پر عمل کرتے ہوئے اسے بند کرنا ضروری ہے۔

گاڑی کو سٹارٹ حالت میں چھوڑنے کی صورت میں اس کے چوری ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اسی وجہ سے ٹریفک پولیس نے احتیاطی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کھڑی گاڑی میں کوئی نہ ہو تو ڈرائیور گاڑی سے نکلنے سے قبل اسے بند کرنا نہ بھولیں تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔