اداکارہ ریحام رفیق کی دوست کی شادی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

ریحام رفیق اس وقت ہٹ سیریل پرورش میں امل کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ساتھی اداکارہ عینا آصف اور ثمر جعفری ہیں

اتوار 22 جون 2025 10:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)اداکارہ ریحام رفیق کی دوست کی شادی میں پرفارم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ڈرامہ سیریل پرورش میں امل کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریحام رفیق کی دوست کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔اداکارہ پرانے گانے مہندی ہے رچنے والی پر دوستوں کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

ریحام رفیق کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پروفیشنل ڈانسر ہیں، پاکستان رقص کے بہت زیادہ مواقع نہیں کیونکہ فلمیں نہیں بن رہی ہیں اور لائیو شازو شاذ و نادر ہی منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے اداکاری کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا۔وہ اکثر اپنی پرفارمنس کے کلپس اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

ریحام رفیق اس وقت ہٹ سیریل پرورش میں امل کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ساتھی اداکارہ عینا آصف اور ثمر جعفری ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شمیم ہلالی، سعد ضمیر فریدی، نورے ذیشان، نذر الحسن، بختاور مظہر، حلیمہ علی، ارشد محمود، سمن انصاری اور ابوالحسن بھی شامل ہیں۔