اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ سیفٹی آگاہی و تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری

اتوار 22 جون 2025 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں فوڈ سیفٹی آگاہی و تربیتی سیشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے نجی ڈیپارٹمنٹل سٹورز چین کے سٹاف کے لیے تربیتی سیشن جاری ہے۔تربیتی سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے خصوصی شرکت کی۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سیمینار میں خوراک کے معیار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے فوڈ چینز میں تربیتی و آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا،سیمینار میں ذاتی صفائی، ادارہ جاتی صفائی اور خوراک کے محفوظ طریقوں پر تربیت دی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ ٹیم نے محفوظ خوراک کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور پیکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے خوراک سے جڑے ممکنہ خطرات اور ان سے بچاؤ پر بریفنگ دی۔سیمینار میں عالمی یوم خوراک کی اہمیت اور خوراک کے معیار کی ترجیح پر زور دیا گیا۔30 افراد پر مشتمل تربیتی سیمینار میں سوال و جواب کا سیشن بھی کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :