چونترہ پولیس نےشہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

اتوار 22 جون 2025 13:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) چونترہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ہنی ٹریپ میں پھنسا کر لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ گروہ شہریوں کو رشتہ کروانے کا جھانسہ دے کر ملاقات کے لیے بلاتا تھا جہاں انہیں جال میں پھنسا کر زبردستی نازیبا ویڈیوز بنائی جاتیں جنہیں بعد ازاں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کر کے بھاری رقوم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جنہیں عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ شہریوں کو بلیک میل کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :