مہتمم جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد غلام مجتبیٰ اعوان نے جنگلات کو بچائو کے لئے بھرپور انداز میں آگاہی مہم شروع کردی

اتوار 22 جون 2025 15:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء) مہتم جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد غلام مجتبیٰ اعوان نے جنگلات کو بچائو کے لئے بھرپور انداز میں آگاہی مہم شروع کردی ، مظفرآباد سے نوسیری روڈ کے کناروں پر سائن بورڈ نصب کردیئے جس پر جنگلات کے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیرز پر مشتمل تحریر کی گئی ہے ، مظفرآباد سے نیلم کی جانب جو شہری سفر کرتے ہیں ان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ جنگلات قومی سرمایہ ہیں، جس نے ایک درخت لگایا گویا اس نے جنت میں گھر بنایا، جنگلات ہیں تو زندگی باقی ہے ، درختوں کے بغیرانسانوں اور حیوانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ، شہری کی جانب سے بھی جنگلات کے بچائو کے لئے مہتم جنگلات تجدید ڈویژن مظفرآباد غلام مجتبیٰ اعوان کی کاوشوں کو سراہا جارہا ہے ، اب اگر کوئی جنگلات کو نقصان پہنچائے تو اس میں اور حیوان میں کوئی فرق نہ ہوگا، مہتم غلام مجتبیٰ اعوان نے جنگلات کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ موجود موسمی صورتحال کے پیش نظر جنگلات کو بچانا انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے ، جو لوگ محض اپنے چند مفادات کے لئے سرسبز درختوں کو کاٹ یا پھر آگ لگا کر نقصان پہنچا رہے ہیں وہ اصل میں پوری انسانیت کے دشمن ہیں ایسے عناصر کیخلاف سخت ترین کاروائی ہونی چاہیے ، وقت تقاضہ کرتا ہے کہ ایسے عناصر جو جنگلات کو کسی بھی طرح نقصان پہنچاتے ہیں اور انسانیت کی بقاء سے کھلواڑ کرتے ہیں کیخلاف فاریسٹ لاء میں مذید سخت کاروائی کی گنجائش باقی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے حکومت آزاد کشمیر کو قانون پاس کرنا چاہیے تاکہ آزاد کشمیر جو کہ جنت نظیر کا ٹکڑا ہے تاہم اس کے جنگلات کو آئے روز نقصان پہنچانے سے یہ خطہ چٹیل پہاڑ کا روپ دھا ررہا ہے جس کے تدارک کے لئے حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ جنگلات کو سخت اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :