ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورکےلئے فرائض منصبی بطور احسن سر انجام دینے پرتعریفی سرٹیفکیٹ

اتوار 22 جون 2025 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2025ء) ایس ایس پی سکیورٹی اسلام آباد پولیس محمد سرفراز ورک نے ایف سی کے صوبیدار میجر اسلم خان مشوانی کو تفویض کردہ فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔ وفاقی پولیس کے افسر تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک نے بہترین کارکردگی اور تفویض کردہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے پر ایف سی کے صوبیدار میجر اسلم خان مشوانی کو اپنے دفتر مدعو کیااوران سے ملاقات کی۔

ایس ایس پی محمد سرفراز ورک نے افسرکی فرائض میں اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران اسی جذبے کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں، ہمارا اولین فرض اور ہمارے اس حلف کا ہم سے تقاضا بھی یہی ہے جو ہم نے یہ وردی زیب تن کرتے ہوئے اٹھایا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام افسران کو مستعدی، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی اچھی کارکردگی کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص اور غیر تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ انہوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے افسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ لوگ اسلام آباد پولیس کے افسران کے شانہ بشانہ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ یا پریشانی درپیش ہوتو میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :