ہفتے کی شب نا معلوم چوروں نے مسلم باغ سب ڈویژن کے 11kVسراسلوٹ فیڈر کے پندرہ کھمبوں سے کنڈکٹر کاٹ کر چوری کر رہے تھے

اتوار 22 جون 2025 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب نا معلوم چوروں نے مسلم باغ سب ڈویژن کے 11kVسراسلوٹ فیڈر کے پندرہ کھمبوں سے کنڈکٹر کاٹ کر چوری کر رہے تھے لیکن مقامی لوگوں کے بر وقت پہنچنے پر چور کنڈکٹرز چھوڑ کر بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

کیسکو سب ڈیژن مسلم باغ نے چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لیئے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے اندراج کے لیئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ترجمان نے کہا کہ متعلقہ فیڈر کے کنڈکٹروں کی مرمت و بحالی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :