بلوچستان میں بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ پرتشویش ہے ، بی این پی

اتوار 22 جون 2025 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2025ء)بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان میں بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فارم 47کے حکمرانوں کے آنے کے بعد جہاں بلوچستان شدید بحرانی حالات سے دوچار ہو چکا ہے وہاں بجلی کی 12سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی بجلی کی جا رہی ہے کوئٹہ خاص کر سریاب میں 12سے 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جو حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ حکمرانوں کو نہ عوامی پذیرائی حاصل ہے اور نہ ہی وہ عوام میں جانے ان کے مسائل کو حل کرنے کی ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ عوامی نہیں بلکہ سرکار کے نمائندے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے اپنے گزشتہ ادوار میں بلوچستان میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عوام کوہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا مگر اب شہری بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے شدید مسائل اور مشکلات سے دو چار ہیں بیان میں کہا گیا کہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستانی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ عوامی روابط اور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی طاقت سے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے -