کراچی،ملیر اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ

اتوار 22 جون 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2025ء)کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنکی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلہ 6 بجکر 30 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی زمین کے اندر 10 کلو میٹر تھی۔

متعلقہ عنوان :