صوابی ،مانیری پایاں گڈوڈ آباد میں دو خاندانوں کے مابین پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی

پیر 23 جون 2025 04:05

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)مانیری پایاں گڈوڈ آباد میں دو خاندانوں کے مابین پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی اس سلسلے میں راضی نامہ کی تقریب جامع مسجد غریب آباد (منارہ جماعت )میں قاضی مولانا فضلِ ماجد کی صدارت میں منعقد ہوئی ,اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جرگہ مشر وصدر صوابی پریس کلب جلیل احمد نے ادا کئے تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین پیر طریقت شیخ اعزاز الحق صاحب تھے، اس موقع پر فریق اول سید قیوم وغیرہ اور فریق دوئم حاجی محمد یونس و سجاد وغیرہ جس سے دو افراد قتل ہوئے تھے کے درمیان راضی نامہ ہوا ،راضی نامے میں بنیادی کردار حاجی میر آکبر شاہ ,کچکول اورعارف نے ادا کیا ,اس ضمن میں جرگہ عمائدین نے فریق اول ,سید قیوم و سجاد پر مرحومین طاھر علی اور ذوالفقار علی کے قتل کی وجہ سے ان پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور دیگر شرائط بھی لگائی گئیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرگہ کے روح رواں حاجی میر آکبر خان نے فریقین کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مذکورہ راضی نامہ کے دوران سید قیوم کاکا نے ہمیں سپورٹ کیا اور ہماری باتوں کو غور سے سنا ,انہوں نے صلح کی افادیت بیان کی ،مہمان خصوصی شیخ اعزاز الحق نے دین اسلام کی روشنی میں صلح کے فضائل بیان کئے اور عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ علما اکرام سے رابطے کریں اور اصلاح بین الناس کیلئے کوششیں تیز کریں۔ صلح کی تقریب کے اختتام پر قاضی مولانا فضلِ ماجد نے فریقین سے حلف لیا اور دونوں آپس میں بغلگیر ھوئے ،شیخ اعزاز الحق صاحب نے اختتامی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :