پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا نے پہلی مرتبہ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس جیت لی

پیر 23 جون 2025 12:00

برن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) پرتگال کے جواؤ المیڈا نے پہلی مرتبہ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس جیت لی،26 سالہ جواؤ المیڈا ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس جیتنے والے چوتھے پرتگالی سائیکلسٹ بن گئے ۔ان سے قبل ٹورڈی سوئس سائیکل ریس پرتگال کے سائیکلسٹ روئی کوسٹا نے مسلسل تین سال 2012 سے 2014میں جیتی تھی یوں ٹیم یواے ای ایمرٹس کے جواؤ المیڈا چوتھے پرتگالی سائیکلسٹ ہیں جنہوں نے ٹورڈی سوئس سائیکل ریس جیتی ہے۔

(جاری ہے)

پرتگال کے سائیکلسٹ جواؤ المیڈا نےٹورڈی سوئس ریس کا آٹھواں اور آخری مرحلہ جو بیکنری سے سٹاکوٹ تک 10 کلومیٹر پہاڑی رستے پر محیط تھا کو عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 منٹ اور 33 سیکنڈز میں طے کر کے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ پہلی مرتبہ ٹورڈی سوئس سائیکل ریس بھی جیت لیا۔ آسٹریا کے سائیکل سوار فیلکس گال دوسرے جبکہ برطانوی سائیکلسٹ آسکر اونلی تیسرے نمبر پر رہے۔پرتگال کے جواؤ المیڈاکی ریس میں مجموعی طور پر برتری بھی قائم رہی ۔مجموعی طور پر ریس میں 24 سالہ فرانسیسی سائیکلسٹ کیون واکولین دوسرے جبکہ برطانوی سائیکلسٹ برطانوی سائیکلسٹ آسکر اونلی تیسرے نمبر پر رہے۔\932

متعلقہ عنوان :