ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

پیر 23 جون 2025 20:38

ویسٹ انڈیزاورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ..
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 جون سے کینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں شروع ہوگا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ میچ 25سے 29جون تک کینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو روسٹن چیس لیڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جولائی تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز، گریناڈا میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 12 سے 16 جولائی تک سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکامیں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم جمیکا پہنچے گی جہاں وہ میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 جولائی کو سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23 جولائی کو جمیکا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 جولائی کوسینٹ کٹس ، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 27 جولائی کو سینٹ کٹس اور پانچواں اورآخری ٹی ٹونٹی میچ 29 جولائی کو سینٹ کٹس کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :