دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول اختتام پذیر

میلے کے آخری روز پولو کے مقابلے میں چترال نے گلگت کی ٹیم کو سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دی

پیر 23 جون 2025 20:21

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین روزہ پولو فیسٹول اختتام ..
گلگت بلتستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں تین پولو فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت ، پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے شندور پولو فیسٹیول تمام رنگا رنگ اختتامی تقریب کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔میلے کے آخری روز پولو کا فائنل مقابلہ گلگت اور چترال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

چترال نے گلگت کی ٹیم کو سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیکر کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب میں پاک آرمی کی ایس ایس جی شہباز ٹیم نے فری فال جمپس ، آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم نے پیرا گلائڈنگ کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔روایتی کیلاشی رقص بھی شائقین کی توجہ کا مرکز رہا۔تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی وغیر ملکی شائقین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تھے۔مہمانِ خصوصی نے پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر خطاب میں کور کمانڈر پشاور نے ایونٹ کو کامیاب بنانے پر سول انتظامیہ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔