ساتھ ایشین جونیئربیڈمنٹن چیمپئن شپ، قومی کیمپ کے لئے خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کا انتخاب

پیر 23 جون 2025 18:43

ساتھ ایشین جونیئربیڈمنٹن چیمپئن شپ، قومی کیمپ کے لئے خیبرپختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے اگست میں ہونے والی ساتھ ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے قومی ٹرائلز کے لئے خیبر پختونخوا کے دو کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی عدم فعالیت کی وجہ سے پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن نے ٹرائلز کے لئے راجہ اظہر محمود کی سربراہی میں محمد پرویز حبیب بٹ، شمائلہ ارم، خیبر پختونخوا سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی بنائی تھی کمیٹی نے پشاور میں ٹرائلز لئے ٹرائلز میں 25 کھلاڑی شریک ہوئے جس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا بیڈمنٹن اکیڈمی کے دو کھلاڑیوں کو حمد اللہ خلیل اور عبدالحسیب خان کا قومی ٹرائلز کے لئے انتخاب کرلیا قومی ٹرائلز پانچ اور چھ جولائی کو اسلام آباد میں ہوں گے۔

ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس عابد آفریدی، خیبر پختونخوا اولمپکس ایسوسی ایشن سے محمد امجد خان ، پشاور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن سے میاں صداقت شاہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا سے کوچز ندیم خان اور حیات اللہ کوچزنے سلیکشن کمیٹی کی معاونت کی۔