ایشین 6 ریڈ اورٹیم سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستانی تینوں کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیر 23 جون 2025 22:27

ایشین 6 ریڈ اورٹیم سنوکرچیمپئن شپ میں پاکستانی تینوں کھلاڑیوں نے پری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) ایشین 6 ریڈ اور ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی تینوں کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔پیر کو کولمبو میں چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہا ۔پاکستان کے اویس منیر نے اپنے تینوں میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

محمد آصف نے تین میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کرکے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا ئی جبکہ محمد سجاد نے دو میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔دفاعی چیمپئن پاکستان کے اویس منیر نے بھارت کے پشپندر سنگھ کو 2-4 سے شکست دی (1-51(37), 47(34)-0, 66(35,31)-0, 10-46, 34-21, 33-21)۔پاکستان کے محمد آصف نے عمان کے عبداللہ رئیسی کو 0-4 شکست دی۔ان کے جیت کا سکور (40-1, 27-14, 27-24, 56(55)-04)رہا۔ پاکستان کے محمد سجاد نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 0-4 سے شکست دی، ان کے جیت کا سکور (41-9, 35-1, 58(58)-5, 25-21)رہا جبکہ پاکستان کے محمد آصف آج کے دوسرے میچ میں سری لنکا کے محمد طحہ سے 4-3 ہارگئے ، ان کا سکور (5-47, 18-32, 66(35,31), 0-44(36), 42-18, 54(38)-5, 44(40)-0) رہا۔