ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 30 جون سے 13 جولائی تک انگلینڈمیں کھیلا جائے گا

پیر 23 جون 2025 20:51

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 30 جون سے 13 جولائی تک انگلینڈمیں کھیلا جائے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 138 واں ایڈیشن 30جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب ومبلڈن میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں اے ٹی پی کا 138جبکہ ڈبلیو ٹی اے کا 131 واں ایڈیشن ہو گا،ومبلڈن اوپن ٹینس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔ ہسپانوی نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی باربورا کریجکووا نے 2024 کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں فن لینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہیری ہیلیواارا اور ان کے برطانوی جوڑی دار ہنری پیٹن اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوں گے ۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹان سینڈاپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔رواں سال کا تیسرا میگا ایونٹ 30 جون سے شروع ہوکر (14دن جاری رہنے کے بعد )13جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔میگا ایونٹ کی انتظامیہ کے مطابق ومبلڈن اوپن ٹینس کے لئے 5 کروڑ 35لاکھ 50 ہزار پائونڈ کی انعامی رقم مختص ہی

متعلقہ عنوان :