شاہین شاہ آفریدی بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹونٹی کھلاڑی ہیں : مائیکل وان

بابراعظم مختصر فارمیٹ کی ٹیم میں فٹ نہیں بیٹھتے، سابق انگلش کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 جون 2025 17:39

شاہین شاہ آفریدی بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹونٹی کھلاڑی ہیں : مائیکل وان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2025ء ) سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔ 
اپنے ایک بیان میں 50 سالہ مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بلاشبہ ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی ٹیموں میں فٹ نہیں بیٹھتے۔

(جاری ہے)

 

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اگر انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں دیکھا جائے تو وہاں ان کی ٹی ٹونٹی میں جگہ مشکل ہے۔

 
مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار بولر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے میچ ونر ہیں۔ 
انہوں نے عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے اہم اور مؤثر کھلاڑی قرار دیا۔