ایران ، فوجی دستوں کے رات کے گشت میں اضافہ

پیر 23 جون 2025 12:14

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ بسیج نیم فوجی دستوں اور دیگر فورسز کے گشت میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ جاری ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس امر کا اظہار حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے لیے گشت ضروری ہے۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں ، اسی لیے گشت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس موقع پر ہمیں بسیج فورسز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔