23 کلو گرام وزن کی ترک خاتون طویل عرصہ بیماری سے لڑتے انتقال کر گئیں

پیر 23 جون 2025 12:14

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)ایک ترک اثر و رسوخ والی خاتون اتوار کے روز 30 سال کی عمر میں کشودا نرووسا کے ساتھ تلخ جدوجہد کے بعد انتقال کر گئیں ۔ ان کی وفات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیماری کی وجہ سے اس کی صحت شدید بگڑ گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق ترکیہ سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیت نہال چندن کا وزن صرف 23 کلو گرام رہ گیا تھا اور پھر وہ انتقال کر گئیں۔ اس کے بعد ترکیہ میں سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ اور مداح صدمے کی حالت میں ہیں۔